تین اگست کوکھولے جانے والے اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ ،سیکریٹری تعلیم سندھ

180

سیکریٹری تعلیم سندھ کا کہنا ہے 3 اگست کو جس نے اسکول کھولا اس کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی ۔ حکومت سندھ اپنے 11 اگست کے فیصلے پر قائم ہے ۔

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سیکریٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو کا کہنا ہے حکومت نے سندھ میں 11 اگست کو اسکول کھولنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر رکھا ہے اور حکومت اس سختی سے عمل درآمد کرائے گی ۔

فضل اللہ پیچوہو کا کہنا ہے جس کسی نے بھی 3 اگست کو اسکول کھولا اس کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا ۔