پاکستان”سرن”کاممبربن گیا، ترجمان اٹامک انرجی کمیشن

161

پاکستان یورپ کے نیو کلیئرریسرچ کے سب سے بڑے ادارے “سرن “کا ممبر بننے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا۔

اسلام آباد: ترجمان اٹامک انرجی کمیشن کا کہنا ہے پاکستان “سرن” کا رکن بننے والا پہلا ایشیائی ملک ہے، ترجمان کے مطابق بھارت نےادارے کی ممبرشپ کیلیے درخواست دی جو تاحال منظور نہیں کی گئی۔ ترجمان اٹامک انرجی کمیشن نیوکلیئرریسرچ کایہ ادارہ پاکستانی سائنسدانوں کوجدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرائیگا، ترجمان کے مطابق ادارے کا صدر دفتر جنیوا میں ہے۔