لاہور:گڈی بازار میں آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل کر تباہ

160

لاہور   کے تجارتی مرکز انارکلی میں گنپت روڈگڈی بازارمیں آگ لگنے سے سترہ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ فائربریگیڈ کی  سترہ  گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  انار کلی بازار میں ایک عمارت میں آگ لگ گئی  اور اس نے  دیکھتے ہی دیکھتے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے  لیا۔آتشزدگی کے نتیجے میں سترہ دکانیں جل  کر خاکستر ہوگئیں جب کہ واقعے میں دو افراد بھی زخمی ہوگئے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ تیسرے درجے کی ہے اور  فائرفائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ جائے وقوعہ پر سترہ فائرٹینڈرز موجود ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ  پلازہ  آگ گزشتہ رات دو بجے کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس  سے درجنوں دکانیں متاثر ہوئیں ہیں ۔ امدادی ٹیموں کو تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔