پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، وزیرخزانہ کی حاتم طائی کی قبرپرلات

231

حکومت نے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی ۔ پیٹرول کی قمیت میں ایک روپیہ 3 پیسے کمی کر دی ۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا اعلان کردیا کہتے ہیں قیمتوں کا اطلاع رات بارہ بجے ہو گا ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا وزیراعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کی جا رہی ہے ۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ تین پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے 83 پیسے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 6 پیسے ، ایچ او بی سی کی قمیت ایک روپیہ 2 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا ۔