ایشون اور روندرا جدیجا نے نئی تاریخ رقم کر دی

174

بھارتی سپنرز روی چندرن ایشون اور روندرا جدیجا نے ٹیسٹ کرکٹ منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

 بھارتی جوڑی نے سیزن میں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کی، ایشون اور جدیجا نے سیزن 2016-17 میں 13 ٹیسٹ کھیلے اور 153 وکٹیں حاصل کیں۔

 اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے گلین میگراتھ اور میک گل کے پاس تھا جنہوں نے 1998-99 میں 11 میچز کھیل کر 117 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔