سندھ حکومت نے آئی جی پولیس سندھ اﷲ ڈنو خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کے لیے خط لکھ دیا ۔
سندھ حکومت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ کر تین ناموں کی فہرست بھی ارسال کی ہے جن میں سے نئے آئی جی سندھ کو تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔
تجویز کیے گئے ناموں میں ایڈیشنل آئی جی پولیس ریسرچ ڈیویلپمنٹ، انسپکشن اور انکوائریز سردار عبد المجید دستی، غلام قادر تھپوجو اس وقت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ چیئرمین تعینات ہیں جبکہ خادم حسین بھٹی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ تعینات ہیں تینوں آفیسران گریڈ 21 میں کام کررہے ہیں۔