ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف کل الیکٹرانکس مارکیٹیں بند رہیں گی ، صدرایسوسی ایشن

207

الیکٹرانکس مارکیٹ ایسوسی ایشن نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف کل الیکٹرانکس مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کر دیا ۔

کراچی صدر الیکٹرانکس مارکیٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ کل یکم اگست کو حکومت کی جانب سے عائد کردا ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف الیکٹرانکس مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی ۔ صدر الیکٹرانکس مارکیٹ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا آل پاکستان تاجر اتحاد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے الیکٹرونکس مارکیٹوں کے تاجر پریس کلب سے سامنے احتجاج بھی کریں گے ۔