جماعت اسلامی دوسرے روز بھی کے الیکٹرک کے خلاف سڑکوں پر

229

جماعت اسلامی کراچی کے تحت دوسرے روز بھی  شہر کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کے خلاف   احتجاجی دھرنے اور مظاہرے کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں کریم آباد،واٹرپمپ،5 اسٹارچورنگی،گول مارکیٹ ، یوپی موڑ،نالہ اسٹاپ، تیسرٹاؤن، ڈاک خانہ ، لیاقت آباد  اور  ایوب گوٹھ چوکی پر جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے  عوام پر ظلم  اوربجلی کےاضافی بلزکیخلاف احتجاج کرے گی۔

JIگزشتہ روز بھی جماعت اسلامی نے شاہراہ فیصل پر کراچی میں بجلی مہنگی کرنے اور کے الیکٹرک کے ظلم کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ شہری انتظامیہ   کے حکم پر پولیس نے دھرنے میں شریک شرکا پر زبردست شیلنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی محمد اسلام سمیت کیے افراد  زخمی ہو گئے تھے۔

JI-1علاوہ ازیں پولیس نے جماعت اسلامی  کراچی کے مرکز  ادارہ نور حق کے اطراف  بھی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا  اور جماعت کے کارکنان کو زد و کوب کیا تھا  جب کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اوراسداللہ بھٹو سمیت 40 سے زائد رہنماؤں کو بھی پولیس نے حراست میں  لے لیا تھا۔