جنوبی پنجاب کے مسائل کاحل الگ صوبہ ہے، سراج الحق

216

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے صوبہ جنوبی پنجاب کی حمایت کا اعلان کر دیا،ان کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے حکومتیں کیں ،لیکن علاقے کے مسائل حل نہیں کیے،جنوبی پنجاب کے سائل کاحل الگ صوبہ ہے۔

سراج الحق کا کہناتھاکہ پاکستان چار صوبوں کا نام نہیں بلکہ یہ ایک نظریے کا نام ہے، حکمران آج بھی ایسٹ انڈیا کے غلام بنے ہوئے ہیں ، ہم ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں پر محمود و ایاز ایک صف میں کھڑے ہوں ۔انہو ں نے کہا کہ  ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتیں اقتدار میں آئیں، لیکن انہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے پیپلز پارٹی اور حکمران جماعت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کا ایک خاص طبقہ آج بھی ایسٹ انڈیا کمپنی کے غلاموں کا غلام ہیں جس کا کام ملک کو لوٹنا ہے یہی لوگ آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج بچہ بچہ آئی ایم ایف کا مقروض ہوگیا ہے ۔امیرجماعت اسلامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں دہشت گردی کی بنیاد معاشی دہشت گردی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے گھوڑے مربے کھاتے ہیں جبکہ غریب تپتی دھوپ میں کام کرتا ہے تمام مراعات وی آئی پی طبقے کے لئے ہیں مگر ہم ایسی ریاست چاہتے ہیں جہاں مظلوم وی آئی پی ہوں۔سراج الحق نے عرب ممالک پر بھی تنقید کی ان کا کہنا تھا کہہ میں تو صرف کھجور اور آب زم زم ملتے ہیں مگر ہمارے حکمرانوں کو تحفے میں اسٹیل ملز ملتی ہیں۔

سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ  حکمرانوں کے گھوڑے مربے کھاتے ہیں جبکہ غریب تپتی دھوپ میں کام کرتا ہے تمام مراعات وی آئی پی طبقے کے لئے ہیں مگر ہم ایسی ریاست چاہتے ہیں جہاں مظلوم وی آئی پی ہوں۔