پاکستان اور چین کا دشمن ایک ہے، آرمی چیف کا خطاب

224

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی فوج کی 88ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا پاکستان اور چین کا دشمن ایک ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی فوج کی 88 ویں سالگرہ میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا چینی عوام اور فوج کو قربانیوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہناتھا پاک چین دوستی شہد سے میٹھی، ہمالیہ سےاونچی اورسمندروں سے گہری ہے، پاکستان اور چین کی دوستی آزمائش کی گھڑی میں مزید مضبوط ہو گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا پاکستان اورچین کے تعلقات نہایت مضبوط بنیادوں پراستوار ہیں، آرمی چیف کا کہنا تھا میں نے خود اقتصادی راہداری منصوبے کی سائٹس کا دورہ کیا ہے ۔ پاک چین اقتصادی راہدری پرتعاون پورے خطے کیلیے فائدہ مند ثابت ہو گا، پوری دنیا اقتصادی راہداری کو اسی نظر سے دیکھتی ہے جس نظر سے ہم دیکھ رہے ہیں۔