ایم کیوایم نوازحکومت کے لئے مشکل پیداکرناچاہتی ہے،خورشیدشاہ

188

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان اور ایم کیوایم کی اپنی سیاست ہے ۔ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ ایسے حالات پیدا ہوں جس سے ن لیگ کے لئے مشکلات بڑھیں ۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا اگر متحدہ قومی موومنٹ اور مولانا فضل الرحمان کو کوئی اعتراض تھا تو ان کو معاملات اس وقت اٹھانے چاہئیں تھے جب کمیشن بن رہا تھا ۔ ایم کیو ایم کے پاس قومی اسمبلی میں 24 اور جے یو آئی کے پاس 13 سیٹیں ہیں ۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم کی اپنی اپنی سیاست ہے، ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ایسے حالات پیدا ہوں کہ ن لیگ کیلیےمشکلات بڑھیں۔ ان کا کہنا تھا میں نہیں سمجھتا کہ دونوں جماعتیں منگل کو اجلاس میں تحریک پیش کریں گی۔

سکھر بیراج کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا سکھر بیراج اپنی مدت سے 35 سال زیادہ گزار چکا ہے،  سندھ میں حفاظتی بندوں پر کافی کام ہوا ہے، اگر سیلاب آیا تو بہت زیادہ پریشان کن صورتحال نہیں ہو گی۔