وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سرگودھا میں 20افراد کے قتل کے واقعے کے بعد صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی اور آر پی او سرگودھا کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے انکوائری کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ 24گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے ،انہوں نے سرگودھا واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔شہبازشریف نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیںاور ملزمان کو فورا گرفتار کیا جائے۔
واضح رہے گزشتہ شب تھانہ صدرکےعلاقے 95 شمالی میں دربار کے متولی نے ساتھیوں کی مدد سے 20 افراد کو قتل کردیا تھا۔