محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں میں پہاڑوں پربرف پگھلنے کاعمل شروع ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقہ جات میں پہاڑوں پربرف پگھلنے کاعمل شروع ہوگیاہے۔برف پگھلنے سے دریاں میں پانی کابہائوبتدریج بڑھے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد29ہزارکیوسک ریکارڈ کی گئی۔
دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کابہا45ہزارکیوسک ہے۔ادھر دریائے کابل میں نوشہرہ کیمقام پرپانی کا بہا25ہزارکیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پربہا18ہزارکیوسک ہے۔