کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں ، ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر

127

ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کا کہنا ہے کراچی آپریشن سے ٹارگٹ کلنگ میں 70 فیصد کمی آئی ہے ۔ کراچی آپریشن کسی ایک گروہ یا جماعت کے خلاف نہیں ۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے نئے ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کا کہنا تھا کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ اسٹریٹ کرائم کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کے لئے پولیس کے محکمے میں تبدیلی لانی ہو گی ۔ مشتاق مہر کا کہنا تھا کراچی آپریشن سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں70 فیصد کمی آئی ہے ۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کراچی آپریشن درست سمت میں جا رہا ہے ۔ روشنیوں کے شہر کو ایک مرتبہ پھر چمکتا دمکتا بنائیں گے ۔ آپریشن منطقی انجام تک پہنچائے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ مشتاق مہر کا کہنا تھا وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کریں گے، تجاوزات کے خاتمے کے لیے تاجروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کا کہنا تھا آپریشن کسی ایک گروہ یا پارٹی کے خلاف نہیں۔