سری لنکا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 173 رنز کا ہدف دے دیا ۔ سری لنکن بلے باز کاپوگدیرا 24 گیندوں پر 48 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
کولمبو میں ہونے والے دوسرے اور سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے جیت کے لئے پاکستان کو 173 رنز کا ہدف دے دیا ۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کیئے ۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ 24 رنز پر گری جب دلشان 10 رنز بنا کر انورعلی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب اسکور 32 تک پہنچا ۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کوشل پریرا تھے جو 19 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر بولڈ ہوئے ۔ سری لنکا کی تیسری وکٹ 61 رنز پر گری جب ڈی سلوا 14 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی چوتھی وکٹ 64 رنز پر گری جب این ایل پریرا 1 رن پر کر شعیب ملک کی گیند پر اسٹیپ آؤٹ ہوا ۔ پانچویں وکٹ 90 رنز پر گری جب جے سوریا 40 رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی چھٹی وکٹ 145 رنز پر گری جب سری وردنے 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی ساتویں وکٹ 172 رنز پر گری جب میچ کی آخری گیند پر ایم ڈی شاناکا 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے ۔
پاکستان کی طرف سے شعیب ملک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ انورعلی ، شاہد خان آفریدی ، محمد عرفان اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔