جہاں سیلاب نہیں وہاں اسکول 3اگست کو کھلیں گے، نوٹی فیکیشن

237

محکمہ تعلیم سندھ مان گیا ۔ سندھ حکومت نے جہاں سیلابی صورتحال نہیں وہاں تعلیمی ادارے 3 اگست کو کھولنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ۔ سیکریٹری تعلیم سندھ کا کہنا ہے فیصلہ بچوں کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے ۔

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں تعلیم اسکول کھولنے کے حوالے سے نیا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ۔ سیکریٹری تعلیم سندھ کا کہنا ہے صوبے میں جہاں سیلابی صورتحال نہیں ہے وہاں پر اسکول 3 اگست کو کھلیں گے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکول 11 اگست تک بند رہیں گے ۔ اور اس حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ سیکریٹری تعلیم کے مطابق کراچی کے تمام اسکول 3 اگست سے کھلیں گے ۔