اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کی غرض سے امریکا میں مساجد کے دروازے غیر مسلموں کے لیے کھول دیئے گئے۔
امریکی ریاست میساچوسٹس کی مساجد ان دنوں غیر مسلموں کی میزبانی کررہی ہیں۔ بوسٹن کے اسلامی مرکز اور سترہ دیگر مساجد نے ایک پروگرام کے تحت غیر مسلموں کو دعوت عام دی ہے کہ وہ آئیں اور مسلمانوں کی مذہبی رسومات کا قریب سے مشاہدہ کریں اور دین اسلام کے بارے میں اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کے شعبہ میساچوسٹس کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر جان رابنز نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اسلام کے حوالے سے امریکیوں میں پیدا ہو جانے والے انجانے خوف کو دور کرنا ہے۔