پشاور میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بڑی کاروائی کو ناکام بناتے ہوئے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے سولہ کلو وزنی بم اور اسلحۃ بھی برآمد ہواہے ۔
سیکورٹی زرائع کے مطابق دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورس کی وردیاں پہن رکھی تھیں۔ گرفتار دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق افغانستان اور تین کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہیں۔ سیکورٹی اہلکاروں نے گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کرتے ہوئے ان سے تفتیش شروع کردی ہیں ۔