وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ مستقل کوشش کےبعدعسکریت پسندوں سےآہنی ہاتھوں سےنمٹنےکافیصلہ کیااب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کا جواب عسکری قوت سے دیا جائے۔
پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نےکوشش کی کہ دہشتگردی کا مسئلہ بات چیت سے حل کیا جائے لیکن دہشتگردوں نے ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف حملے جاری رکھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیاکہ دہشتگردوں کوجواب انکی زبان میں ہی دیناچاہیےاور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہےجسے حل ہونا چاہیئے تاہم لوڈشیڈنگ کے معاملے میں صوبائیت نہیں پھیلانا چاہیے۔