رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں جمعہ کو قانون نا فذکر نے والے جوائنٹ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا

88

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں جمعہ کو قانون نا فذکر نے والے جوائنٹ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا ، جس کی صدارت ڈی جی رینجرز ( سندھ ) میجر جنرل محمد سعید نے کی ۔رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق اجلاس میں رینجرز ، پولیس اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سکیورٹی صورت حال الخصوص امن وامان کو (باقی صفحہ 9 نمبر 28)
یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں سہون شریف دھماکے کی تحقیقات میں ہونے والی اہم پیش رفت اور اس کے حقائق کو عوام تک جلد لانے کے لیے حکمت عملی وضع کی گئی۔
جوائنٹ گروپ