برطانوی پارلیمنٹیرین کے 7رکنی وفدکی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد

94

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں مختلف شعبوں باالخصوص تھر کول فیلڈ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور اس وقت صوبہ سندھ باالخصوص کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال بہت بہتر ہے۔ اس وقت جوق در جوق غیر ملکی سرمایا کار اور وفود پاکستان باالخصوص سندھ کے د ورے کر رہے ہیں اور صوبہ سندھ میں موجود وسائل سے استفادے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے یہ بات آج وزیر اعلیٰ ہاؤس میں یو کے پارلیمینٹرین کے 7رکنی وفد سے ملاقات کے (باقی صفحہ 9 نمبر 18)
موقع پر ان سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ وفد کے اراکین میں ایم پی نیگل پاؤل ہڈلیسٹن (Nigel Paul Huddlestion)، ایم پی مارک جولئین فرانسس پاوسے(Mark Julian Francis Pawsey)، ایم پی ڈیوڈ تھامس مورس (David Thomas Morris)، ایم پی ہنری ایڈورڈ ملر سمتھ(Henry Edward Millar Smith)، ایم پی میتھیو جیمز اوفورڈ (Matthew James Offord )، ایم پی رائسٹن میتھیو س اسمتھ(Royston Matthew Smith)، ایم پی عطاالرحمان چشتی شامل تھے جبکہ صوبائی وزراء نثار احمد کھوڑو ، جام مہتاب ڈھر ، مرتضیٰ وہاب اور وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری نوید کامران بلوچ بھی موجود تھے۔
7رکنی وفد