پولیس کارروائیوں میں119گرفتار،مبینہ مقابلے میں ایک زخمی

111

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں ، مقابلوں کے بعد119ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کراچی پولیس تر جمان کے جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں44چھاپا مار کارروائیوں اورمقابلے کے بعد92ملزمان کو گرفتار کرلیا۔علاوہ ازیں مبینہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمیع خان عرف پپو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ہونے والے ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے 10 مارچ 2017 کو سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ کرکے نایاب علی کو قتل کیا تھا ، ملزم (باقی صفحہ 9 نمبر 16)
سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد 3 ملزمان ایاز، عمران اور سلیمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ہونے والے ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے ،ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پرفائرنگ بھی کی، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ایاز زخمی ہو گیا ۔اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل پولیس نے پاک کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان نوید قریشی اور محمد عدنان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، گرفتار ہونے والے ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سال 2008ء میں شریف آباد کے علاقے میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا تھا ، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے،عوامی کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فارن ایکٹ کے تحت ملزم زکریا کو گرفتار کرلیا، کھارادر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فارن ایکٹ کے تحت ملزم مہمند کو گرفتار کرلیا۔ ناظم آباد پولیس نے خفیہ طلاع پر چھاپامارکارروائی کرتے ہو ئے 7 جواریوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں اقبال احمد، جاوید، عدنان، رئیس، عقیل،شاہد اور اکبر شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم، قمار بازی کا سامان اور موبائل فون برآمدہوئے، مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی۔
پولیس کارروائی