ہیٹ اسٹروک سے متعلق آگہی کوفروغ دیاجائے،ڈپٹی میئر

103

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرا نے ہدایت کی ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے شہریوں میں احتیاطی تدابیر اور علاج کے متعلق آگہی بڑھائی جائے اور متاثرہ افراد کو عباسی شہید اسپتال اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دیگر اسپتالوں اور طبی مراکز پر فوری طبی امداد مہیا کرنے کے لیے تمام تر انتظامات یقینی بنائے جائیں، ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لیے علاقہ کونسلرز اور دیگر منتخب نمائندوں کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے گا تاکہ شہر کے ہر علاقے میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ اور فوری طبی (باقی صفحہ 9 نمبر 23)
امداد کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی سہ پہر اپنے دفتر میں ہیٹ اسٹروک مینجمنٹ کے حوالے سے منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں سٹی کونسل معالجات کمیٹی کی چیئرپرسن ناہید فاطمہ امتیاز، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر محمد علی عباسی، ایم ایس عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر ندیم راجپوت، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر خاور زبیر، ڈی ایم ایس (کلینیکل) ڈاکٹر حنا حیات، ڈاکٹر شارق اور دیگر افسران نے شرکت کی، ڈپٹی میئر کراچی کو اس موقع پر ہیٹ اسٹروک کی وجوہات، فوری علاج اور احتیاطی تدابیر پر مبنی ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی جس میں جون 2015ء میں کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے شہریوں کے متاثر ہونے کے حوالے سے تفصیلات شامل تھیں۔
ڈپٹی میئر