چیئرمین بے نظیر ہاؤسنگ اسکیم کی نیب کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست مسترد

73

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین بے نظیر ہاؤسنگ اسکیم منظر عباس کی نیب کے خلاف ہراساں کرنے سے متعلق درخواست عدم ثبوت پر مسترد کردی۔ سندھ
ہائیکورٹ کے2رکنی بینچ میں پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ سندھ کے 6 اضلاع میں بے نظیر ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کے 6 ریفرنسز دائر ہوچکے ہیں۔منظر عباس کی میرٹ پر ہائیکورٹ سے ضمانت بھی مسترد ہوچکی ہے، ہراساں نہیں کیا جارہا۔