بھارتی دہشت گردی کی سازشوں کوناکام بنادیا‘سرفراز بگٹی

101

وئی (آن لائن) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بندوق بلوچ کا زیور ہے مگر بے گناہوں کا خون بہانا بلوچوں کی روایات نہیں‘ بلوچستان میں بھارت کی دہشت گردی کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے‘ ایف سی جوانوں کی قربانیوں سے امن قائم ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئی میں جشن بہاراں کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے عوام ماضی میں عدم سہولیات کا شکار رہے‘ بگٹی اقوام اپنے وطن سے محبت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں اور اس کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان میں امن کا جوسورج طلوع ہواہے اس میں ایف سی کے جوانوں
اوربگٹی اقوام کا خون شامل ہے‘ ہم اپنے ان شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیں گے‘ گزشتہ دنوں خاران میں بے گناہ مزدوروں کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔