کرک:کندھ خیل میں چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق

192

کندھ خیل میں مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کرک کے نواحی علاقے کندھ خیل میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ جاں بحق افراد میں دو خواتین اور ایم بچی سمیت چار افراد شامل ہیں ۔ حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ۔