آخری ٹی20میں کپتان اورکوچ کی ہدایت کےمطابق کھیلا،کرکٹرانورعلی

170

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر انور علی کا کہنا ہے آخری ٹی ٹوئنٹی میں کپتان اور کوچ کی ہدایت کے مطابق کھیلا ، باؤلنگ میں بہتری کے لئے وسیم اکرم کے باؤلنگ کیمپ میں شرکت کروں گا ۔

سری لنکا سے وطن واپسی پر ایئرپورٹ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر انور علی کا کہنا تھا سری لنکا کے دورے کے دوران خود کو آل راؤنڈر کی حیثیت سے منوانے کی کوشش کی اور حوالے سے آخری میچ میں میری کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔ ان کا کہنا تھا  فٹنس اور باؤلنگ پر مزید محنت کروں گا ، باؤلنگ میں بہتری بہتری کیلیے وسیم اکرم کے باؤلنگ کیمپ میں شرکت کرونگا

شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انور علی کا کہنا تھا اس سال اکتوبر میں شادی کا ارادہ ہے۔