بھارتی فوج کی ایل او سی کے ٹنڈوسیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ، دوشہری زخمی

169

بھارتی فورسز نے ایک بار پر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرل پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں بھارتی فوج نے جارحیت کی تازہ کارروائی میں ٹانڈر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور مقامی آبادی کو نشانہ بنایا جس سے  ثانیہ اور ناصر نامی 2 شہری زخمی ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانا قابل افسوس ہے جب کہ بھارت خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے ۔ بھارتی جارحیت علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔