بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے یقین دلایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست دینے کے لیے عراق کے لیے امریکی حمایت و تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔ امریکی نائب صدر نے اس عزم کا اظہار عراقی وزیراعظم کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا۔ ہفتے کے روز عراقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں میں یہ گفتگو جمعہ کے روز کی گئی تھی۔