غلام قادر مری کی گمشدگی وفاقی حکومت کا کارنامہ لگتا ہے، امین لاکھو

66

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) غلام قادر مری کی گمشدگی وفاقی حکومت کا کارنامہ لگتا ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بازیاب نہیں کیا گیا تو تمام سٹرکیں بلاک کردیں گے، اگر غلام قادر مری کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمے داری وفاقی حکومت پر عائد ہوگی ، پیپلزپارٹی کے سابق صدر حاجی امین لاکھو کی پر یس کا نفر نس۔ پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے اور سابق ضلعی صدر حاجی محمد امین لاکھو نے اپنی رہا ئش گا ہ پر پریس کا نفر نس کر تے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کے رہنما غلام قادر مری کی گمشدگی ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے ، وفاقی حکو مت اوچھے ہتکنڈوں پر اتر آئی ہے ، لیکن پیپلزپارٹی کی قیادت اور ذوالفقار علی بھٹو ، بینظیر بھٹو کے سچے جیا لے کسی بھی انتقامی کارروائی سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غلام قادر مری کو لاپتا کیے جانے کا عدالت عظمیٰ فوری نوٹس لے اور جلد از جلد غلام قادر مری کو بازیاب کر وایاجائے اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو ذمے د اری وفاقی حکو مت پر عائد ہو گی۔ اس مو قع پر ارشاد علی میمن ، ڈاکٹر میر حسن ملاح ، محبوب نوتکانی ، اسلم جسکا نی ، رفیق لغاری ، عمر ان چانگ ، ڈاکٹر جام زؤر ، بہادر جسکا نی ودیگربھی مو جو د تھے۔