خاص (نمائندہ جسارت) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور خاص کی ویجی لینس ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن پیر غلامحی الدین شاہ جیلانی کی سربراہی میں نویں اور دسویں جماعت کے ہونے والے امتحانات کا معائنہ کرنے کے لیے ٹنڈو آدم کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ ٹیم نے ٹنڈوآدم کے گورنمنٹ بوائز سرسید احمد خان ہائی اسکول میں 12 کاپی کیس کیے، گورنمنٹ گرلز فاطمہ جناح ہائی اسکول میں 2 کاپی کیس، گورنمنٹ بوائز جامعہ ملیہ ہائی اسکول میں 3 کاپی کیس اور گورنمنٹ شاہ عبداللطیف بوائز ہائی اسکول میں 7 کاپی کیس کیے۔