نیشنل بینک ایتھلیٹک کھیل کے فروغ کے لئے اپناکر دار ادا کر تا رہے گا ، اویس خان

86

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل بینک اپنے صدر سعید احمدکی سر پرستی اور ہدایت پر ایتھلیٹک کھیل کے فروغ کے لئے اپنابھر پور کر دار ادا کر تا رہے گا یہ اعلان انہوں نے نیشنل بینک کی جانب سے سندھ ایتھلیٹک ایسوسی ایشن کو قومی چیمپین شپ میں سند ھ کے کھلاڑیوں کوٹریک سوٹس دینے کی تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پی اے ایف کے صدر جنرل اکرم ساہی ایس اے اے کے سیکریٹری زاہد رضوی نیشنل بینک کے سعید آزاد، ابوزر امرؤ ،علیم خان موسی اور دیگر موجود تھے۔ اویس اسد خان نے کہا کہ ایتھیلٹک کا کھیل کھیلوں کی ماں ہے اور میں بذات خود اس کھیل سے والہانہ محبت کرتا ہوں اور پاکستان نے دیناکو عظیم ایتھلیٹک کے کھلاڑیوں سے نواززہے، پاکستان نے ایشن اور سیف گیمز میں طلائی تمغے بھی حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اعلان کر رہا ہوں کہ نیشنل بینک جو ممکن مدد اس کھیل کے فروغ کے لئے کر سکتا ہے۔ اویس اسد خان نے اس موقع پر جنرل اکرم ساہی کو ایتھلیٹک کے فروغ اور ملک میں اس کی مقبولیت میں اضافہ کرنے پر زبردست خراج تحسین ادا کیا۔ کراچی میں قومی چمپین شپ آرگنائزر کرنے پر اظہار تشکر بھی ادا کیا۔ اس موقع پر جنرل اکرم ساہی نے پی اے ایف کی جانب سے نیشنل بینک کا کھیلوں میں بھرپور سرپرستی کرنے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اویس اسد خان اور ان کا ادارہ جس طر ح کھیلوں کے فروغ کے لئے کردار ادا کر رہا ہے اس پر جتنابھی نیشنل بینک کی قیادت کو خراج تحسین ادا کیا جائے کم ہے۔ جنرل اکرم ساہی نے کر اچی میں ایتھلیٹک چمپین شپ کے بہتر ین انتظامات پر ایس اے اے کو خراج تحسین ادا کیا۔