ڈی رینجرز سندھ نے کراچی میں نیاٹارٹن ٹریک لگانے کا اعلان کردیا

80

کراچی(سید وزیر علی قادری ) ڈی رینجرز سندھ نے کراچی میں نیاٹارٹن ٹریک لگانے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان ڈی جی رینجرز سعید خان نے گزشتہ روز نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں جاری قومی ایتھلیٹس چیمپیئن میں آمد کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ٹاٹرن ٹریک نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں لگایاجائے گا۔ اس موقع پر پاکستان ایتھلیٹس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے ڈی جی رینجرز کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت اپنے ایتھلیٹس پر فلم بناسکتا ہے تو پھرپاکستان یونس اور خالد جیسے کامیاب ایتھلیٹس ہیں ۔ ملک میں بین الاقوامی مقابلوں کے لیے حکومت کی اجازت درکار ہے جس کے لیے ہم تین ماہ سے انتظار کررہے ہیں۔نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں 48ویں قومی اتھلیٹکس چیمپئین شپ کے دوسرے روز ہونے والے پہلے سیشن میں اب تک ہونے والے 7 مقابلوں میں سے 4 میں واپڈا اور3 میں پاکستان آرمی نے میدان مار لیا۔ ٹرپل جمپ کے مقابلے میں پاکستان آرمی کی ماریہ مراتب نے11.96کا جمپ لگا کر نہ صرف گولڈ میدل اپنے نام کیا بلکہ پہلے سے قائم 11.66کا ریکارڈ بریک کرتے ہوئے نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا،دوسرے روز ایک ایک مزید گولڈ میڈل اپنے نام کر کے اپنے میڈلز کی تعداد 2,2 کر لی۔اس ایونٹ میں واپدا کی مریم بابر نے سلور اور واپڈا ہی کی عالیہ نور نے براؤنز میڈل اپنے نام یا۔ 20کلو میٹر واک ریس کے ایونٹ میں پاکستان آرمی کے فیضان خان نے مطلوبہ فاصلہ 1:52:44 کے وقت میں طے کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔جبکہ آرمی ہی کے قاسم فیض نے سلور اور ریلوے کے حفیظ نے بر اؤن میڈل اپنے نام کر لیا۔10000میٹر مینز کے فائنل میں واپڈا کے سہیل عامر 32:40:00کے قوت کے ساتھ گولڈ میڈلسٹ ٹہرے جبکہ سلور میڈل آرمی کے محمد اعجاز نے اور براؤنز میڈل واپڈا کے محمد بلال نے جیتا۔ 400 میٹر ہر ڈلز مینز کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے نوکر حسین نے مطلوبہ فاصلہ54:84 کے وقت ساتھ طے کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
400 میٹر میں واپڈاکے شرافت علی نے سلور جبکہ ایچ ای سی کے عابد علی براؤنز میڈل اپنے نام کیا400. میٹرہرڈلز (ومنز) کے فائنل میں واپڈا کی نجمہ پروین نے1:01:85 کے وقت کے ساتھ گولڈ میڈل۔واپڈا ہی کی مسرت شاہین نے سلور میڈل اور شہلا منظور نے براؤنز میڈل اپنے نام کر لیا۔1500میٹر( وومنز) کے فائنل میں واپڈا کی رابعہ اسحاق نے 4:57:78کے وقت کے ساتھ گولڈ، واپڈا ہی کی سمابیہ نورین نے سلور اور ایچ ای سی کی صبا یوسف نے براؤنز میڈل پنے نام کیا۔800میٹر(مینز) کے مقابلوں میں واپڈاکے محمد اکرام نے گولڈ،ایچ ای سی کے عمر سعادت نے سلور اور آرمی کے وقاص اکبر نے براؤنز میڈل اپنے نام کیا۔