جامعہ الفلاح کا 30واں یوم تاسیس ختم بخاری کی تقریب آج ہوگی

100

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ الفلاح مرکز علوم دینیہ کراچی بلاک A نارتھ ناظم آباد کا 30 یوم تاسیس سالانہ تقریب ختم بخاری آمین حفظ القرآن آج بروز اتوار صبح 9بجے منعقد ہوگی جس میں وستار فضیلت تقسیم اسناد و انعامات ہوگی۔جس کی صدارت ادارہ کے سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، صدر رابطہ ۔ المدارس جمیعت اتحاد العلماء پاکستان فرمائیں گے اور درس بخاری شریف پڑھائیں گے جبکہ ادارہ کے بانی و مہتمم علامہ ضمیر اختر منصوری، مرکزی ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلماء پاکستان جنرل سیکریٹری حفاظ کو آمین کروائیں گے جامعہ الفلاح کے مدیر شیخ الحدیث مفتی علی زمان کشمیری نے تمام علما اور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے اس تقریب سعید کے مہمان خصوصی محترم اسد اللہ بھٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ہوں گے جو فارغ التحصیل طلباء اور حفاظ طلبا وطالبات میں تقسیم اسناد و انعامات فرمائیں گے ۔ شیخ القرآن مولانا عبدالرؤف صاحب مولانا عبدالوحید و دیگر جید علماء کرام تشریف لائیں گے۔