چیئرمین بلدیہ کورنگی کا تجاوزات کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان

50

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کی حدود میں اہم شاہراہوں اور سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ انسداد تجاوزات سیل کو ہدایت کی ہے کہ شاہراہوں اور سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات اور رکاوٹوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر اور عوام کو آمد و رفت میں مشکلات سے نجات دلا ئی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئر طارق مغل کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی کرکے علاقائی سطح پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔