تاریخی دھرنا عوامی جذبات کا اظہار ہے، عبد الجمیل خان

87

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر عبد الجمیل خان کی قیادت میں کے الیکٹرک کے خلاف گزری میں ہونے والے احتجاجی دھرنے میں کورنگی، لانڈھی، قائد آباد، گلشن حدید، بھینس کالونی، شاہ لطیف ٹاؤن، پیپری ودیگر علاقوں کے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور احتجاجی دھرنے میں کے الیکٹرک کی ظلم وزیادتیوں اور لوٹ مار کے خلاف تاریخی دھرنا عوام کے جذبات کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بے حسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔اور حکمراں کے الیکٹرک کی لوٹ مار میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھے گی اور ہم عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی برداشت نہیں کریں گے۔