جسارت قومی افق کے انچارج غافر الزماں کے بھائی انتقال کرگئے

43

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)روزنامہ جسارت کر اچی کے صفحہ قو می افق کے انچا رج غا فر الزما ں صد یقی کے بڑے بھا ئی طا ہر الز ماں صد یقی کاگزشتہ روز انتقال کر گئے ۔مر حوم نے تین بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔ ان کی نماز جنازہ ہفتے کے روز بعد نماز عشاء جامع مسجد اشر ف سی ون ایریا لیا قت آبا د نمبر 2 میں ادا کی گئی، بعد ازاں تد فین مقا می قبر ستان میں ہو ئی۔نما زجنازہ اور تدفین میں روزنا مہ جسارت کراچی کے کار کنا ن سمیت مرحوم کے عزیز واقارب اورصحا فیو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،روزنامہ جسارت کر اچی کے صفحہ قو می افق کے انچا رج غا فر الزما ں صد یقی کے بڑے بھا ئی طا ہر الز ماں صد یقی کے انتقال پر کراچی یونین آف جر نلسٹس دستو ر کے صدرافسر عمران،جنرل سیکرٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ اور کا رکنان جسارت نے انتہا ئی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلیے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔