وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات 159اکیس کے فیصلے پراپیل نہیں کریں گے‘عمران خان

51

اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پاناماکیس کے فیصلے پراپیل نہیں کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کاکہناتھاکہ افغان سفیر سے ملاقات کے بعد آرمی چیف جنرل باجوہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایاکہ آرمی چیف سے صوبائی
مسائل اور فاٹا کے امور پربات ہوئی۔عمران خان نے بتایاکہ پاناما لیکس کے فیصلے کوتسلیم کریں گے۔اس فیصلے کے بعد پوری تیاری اگلے عام انتخابات کی ہوگی۔عمران خان نے مزید کہاکہ نون لیگ وا لے اندھیر ے میں جرنیلوں سے ملتے رہے ہیں۔عمران خان نے امید ظاہرکی کہ جنرل راحیل سعودی عرب،ایران کونزدیک لائیں گے۔کراچی میں امن سے متعلق گورنرسندھ کے بیان پرعمران خان نے کہاکہ جنرل راحیل سے متعلق گورنرسندھ کابیان شرمناک ہے۔