کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

60

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ مقدمے میں عارف علوی سمیت صوبائی اسمبلی کے 3 اراکین اور کونسلروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز پانی کی بندش کے خلاف یے ٹی آئی کے کارکن زبردستی کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے دفتر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی، اسی دوران رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے ایس ایچ او درخشاں پر تشددکیا۔ ایف آئی آر میں خرم شیر زمان،ثمر علی خان،ڈاکٹر سیما ضیا، محمد اسلم ،محمد احمد اور ادیبہ احسن کانام بھی شامل ہے۔ تمام افراد پر 506کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔