عمران فاروق قتل کیس: ملزم کا جیل ٹرائل ہائیکورٹ میں چیلنج

147

اسلام آباد (آن لائن) ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس کا جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، بیرسٹر محمد علی سیف نے ملزم معظم کی طرف سے دہشت گردی کی دفعات بھی چیلنج کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کا جیل ٹرائل اور مقدمے میں لگائی گئی دہشت گردی کی دفعات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ہیں۔ کیس میں نامزد ملزم معظم علی کے وکیل بیرسٹر محمد علی سیف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن بھی کالعدم قرار دیا جائے اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات ختم کی جائیں۔ سیکورٹی معاملات کے باعث 12 مئی 2016ء سے مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو رہی ہے۔