پاک سرز مین پارٹی کا احتجاج تیسرے رو زمیں داخل

119

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)پاک سرز مین پارٹی کا کراچی کے مسائل کے حل کے لیے احتجاج کراچی پریس کلب کے باہر تیسرے روز بھی جاری رہا ۔ احتجاجی کیمپ میں پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی، سینئر وائس چیئر مین انیس ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صغیر احمد، وائس چیئر مین وسیم آفتاب، افتخار رندھاوا، اشفاق منگی سمیت دیگر تمام مرکز ی ذمے داران کراچی پریس کلب کے باہر موجود تھے، احتجاجی کیمپ مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے احتجاج میں شرکت کی اور شرکا سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس سلسلے میں بزنس کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے سابق صدر کراچی چیمبر سائٹ ایسوسی ایشن مجید عزیز، فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس سہیل، ڈاکٹر زبیر دانش خان، حمید اسلم، عالمگیر خان ‘ اینکر پرسن مجاہد بریلوی،اوصاف کراچی کے ایڈیٹر بختیار ،رکن سندھ بار کونسل غلام رسول ساہو، سینئر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سلطان محمود ،160ورلڈ اسلامک کونسل کے رکن ممتاز عالم دین علامہ اصغر شہیدی آغا بہشتی،جوبلی الانئس،ڈاک لیبر یونین کے وفدکی جانب سے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا گیا اور شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا۔