کراچی ، حیدر آباد موٹروے پر ٹرالر کو حادثہ، کیے گھنٹوں سے شدید ٹریفک جام

200

کراچی  اور  حیدر آباد  کو ملانے والے سپر ہائی وے پر گزشتہ رات ٹرالر خراب ہونے کے بعد سے اب  تک  کیے گھنٹے گزرجانے کے باوجود ٹریفک بحال نہیں ہوسکا۔ کراچی تا حیدر آباد گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی  جبکہ مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات سپرہائی وے پر نوری آباد کے قریب لکی چڑھائی پر ایک ٹرالر الٹ گیا جس کے بعد وہاں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ متاثرہ ٹرالر کو راستے سے ہٹانے میں تاخیر کے سبب دونوں   آنےاور جانے والی سڑکوں پر گاڑیاں ایک دوسرے کے سامنے آگئیں جس کے بعد موٹروے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ ٹریفک میں مسافربسوں ، گاڑیوں سمیت ایمبولینسز بھی پھنسی ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سپرہائی وے پر گزشتہ رات سے پھنسی  کیے گاڑیوں میں  فیول بھی ختم ہوگیا ہے جبکہ  راستے میں لوگوں  کو کافی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑ رہاہے۔

موٹروے ترجمان کا کہنا ہے کہ جلد ہی دونوں ٹریک پر ٹریفک بحال کردیا جائے گا۔ انتظامیہ سپر ہائی وے پر ٹریفک کی بحالی کے کاموں میں مصروف ہے۔