مصر میں خوفناک دھماکہ ، 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی

254

مصرکے دارالحکومت قاہرہ سے نوے کلومیٹر کے فاصلے پر ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق  دارالحکومت قاہرہ کے قریب  واقع ایک چرچ کے نزدیک دھماکہ  ہوا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں  تیرہ افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں  جبکہ درجنوں افراد کے زخمی ہونے کا بتایا جا رہاہے۔