کراچی کی گنجان سڑکوں پر بھی توجہ دی جائے،اشرف بنگلوری

71

کراچی (پ ر) کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد اشرف بنگلوری نے کراچی کی سڑکوں کی تزئین و آرائش کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کی گنجان سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کو بھی درست کیا جائے، سڑکوں کے درمیان مین ہولز کے کھلے ڈھکن لگانے کا بھی بندوبست کیا جائے، کراچی کی سڑکوں پر عرصہ دراز سے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے روڈ حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت سندھ اورمتعلقہ ادارے اس طرف خصوصی توجہ دیں۔