سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھیوں کی گمشدگی و فاق کا کار نامہ ہے,پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور ر ہنما مولا بخش چانڈ یو

122

کراچی،حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر+مانیٹرنگ ڈیسک +خبر ایجنسیاں)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور ر ہنما مولا بخش چانڈ یو نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھیوں کی گمشدگی و فاق کا کار نامہ ہے،اداروں کی انتقامی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہے ،وفاقی حکومت سندھ سے لوگوں کے اغوا کا سلسلہ بند کرے، قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی ٹنڈو الہ یار ضلع کونسل کے رکن غلام قادر مری اور اشفاق لغاری کو24 گھنٹے کے اندر ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے ورنہ سندھ بھر میں احتجاج اور دھرنے دیے
جائیں گے۔نثار کھوڑو نیپی پی پی میڈیا سیل بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ غلام قادر اور اشفاق لغاری کا گناہ یہ ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نشانا آصف زرداری ہیں تو بلاول سے لے کر ہم سب آصف زرداری کے ساتھی ہیں تو پھر پوری پیپلز پارٹی کو ہی گرفتار کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت لوگوں کا اغوا کرواتی رہے گی توحکومت اور ڈاکوؤں میں کیا فرق رہے گا،ملک میں جھگڑا یہی ہے کہ عوام طاقتوررہے یا اسٹیبشمنٹ؟،پیپلز پارٹی نے چودھری نثار کی دم پر لات رکھی ہے تو اسی لیے انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں اور یہ کارروائیاں کر کے وفاقی حکومت عام انتخابات سے قبل ہی اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ غلام قادرمری اور اشفاق لغاری کو کس ادارے نے اٹھایا ہے اگر انہیں رینجرز یا نیب نے اٹھایا ہے تو بھی بتایا جائے، اگر ان پر کوئی مقدمات ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کیخلاف لندن میں بیٹھ کر باتیں کرنے والے کو ریلیف اور عوام کی بات کرنے والوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال اس وقت کیوں نہیں بولے جب بلدیہ فیکٹری کو آگ لگائی گئی۔علاوہ ازیں مولا بخش چانڈیو نے حید ر ا آباد میں پر یس کا نفر نس کر تے ہوئے کہا کہ چودھری نثار نے جو دھمکی دی تھی اس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ مولا بخش چانڈیو نے آصف زرداری کے3 ساتھیوں کی گمشدگی پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چود ھری نثار نے دھمکی دی تھی جس کے نتائج آناشروع ہوگئے ہیں، ان کی دھمکی کے اچھے نتائج نہیں نکلیں گے،پیپلزپارٹی کے 3 رہنماؤں کواٹھانا سمجھ سے بالاتر ہے، جن لوگوں کواٹھایا گیا اگر وہ مجرم ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، صرف ایک جماعت کو نشانا بنایا جارہا ہے، لوگوں کواغواکیا جارہا ہے،پتا نہیں حکمران کہاں ہیں؟۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما اسکینڈل اللہ کی طرف سے (ن) لیگ کے منہ پر طمانچہ ہے۔