بھارت تحریک آزادی کشمیر سے توجہ ہٹاناچاہتاہے ‘وزیراعظم آزاد کشمیر

89

مظفر آباد(صباح نیوز)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے سماہنی سیکٹرکے گاؤں ڈل کھمباہ میں بھارت کی طرف سے سول آبادی کو نشانہ بنانے کی بھرپورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت سیز فائرلائن پر نہتے شہریوں کوظلم کانشانہ بناکرتحریک آزادی کشمیرسے توجہ ہٹاناچاہتاہے۔ وزیراعظم نے ڈل کھمباہ کے زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ سیز فائرلائن پربسنے والے کشمیری جوعظیم قربانیاں دے رہے ہیں وہ تاریخ کاحصہ ہیں۔انھوں نے کہاکہ بھارت ایک بزدل اور مکاردشمن ہے جس نے ہمیشہ نہتے عوام کو اپنے ظلم کانشانہ بنایا
۔انھوں نے اقوام متحدہ ، بین الاقوامی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی طرف سے سیز فائرلائن کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم کانوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے بھارت پردباؤ ڈالیں۔