ا مر یکی و بھار تی ایجنٹ الطاف حسین کی گرفتار ی آ سان نہیں ، ممتاز بھٹو

110

اسلام آباد(آن لائن)سندھ نیشنل فرنٹ پارٹی کے چیئرمین ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ نوازشریف بے وفاہیں،اس لیے ساتھ دینے سے معذرت کرلی،اگر بینظیر بھٹو کا قتل نہ کیا جاتا تو زرداری کو سیاستدان اور صدر بننے کا موقع نہ مل پاتا،الطاف حسین انٹرنیشنل ایجنٹ ،سی آئی اے اور” را”کے لیے کام کرتا ہے،اسے گرفتار کرکے پاکستان لانا آسان کام نہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ پیپلزپارٹی کا بوریا بستر پورے ملک سے گول ہوچکا ہے ،اب سندھ میں بچی کچھی پارٹی کی تدفین کا سلسلہ جاری
ہے،بیگم نصرت بھٹو،بے نظیر بھٹو اور میرمرتضیٰ بھٹو کے قتل کی تحقیقات فوج سے کرائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کی جائداد کی انتہائی شفاف بنیادوں پر تقسیم کی گئی مگر آصف زرداری نے ان پر بھی قبضہ کر رکھا ہے ،نوڈیرو لاڑکانہ بنگلا جو ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی اہلیہ میری بیگم کے نام تھا انہوں نے اپنی زندگی میں ہی میر مرتضیٰ اور شاہنواز کے نام کردیا اوران کے کاغذات آج بھی میرے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازلیگ پنجاب کی جماعت ہے اور یہ پنجاب تک ہی محدود رہے گی،ہم نے سندھ کی خوشحالی کے لیے(ن) لیگ سے ناطہ جوڑا تھا مگر یہ پارٹی4برس تک سندھ کے عوام کو دھوکہ دیتی رہی جس کی بنیاد پر ہم نے علیحدگی اختیار کرلی اور دوبارہ سندھ نیشنل فرنٹ بحال کرلی ۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی22اگست کو ملک دشمن تقریر کے بعد ان کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے اب ایم کیو ایم سے نکلنے والے دھڑوں پاک سرزمین اور متحدہ پاکستان کا تعلق ہے تو متحدہ پاکستان اور متحدہ لندن الگ الگ نہیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جو 2018ء کے الیکشن میں پھر عوام سے ووٹوں کی بھیک مانگیں گے۔الطاف حسین کو ریڈوارنٹ کے ذریعے لانے کی محض باتیں ہیں،ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا اصلی وارث میرمرتضیٰ بھٹوکا بیٹا ذوالفقار علی جونےئر اور ان کی بیٹی فاطمہ بھٹو ہیں،انہیں سیاست میں لانے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں جس کے تحت انہیں ایک بڑے اتحاد کی صورت میں سامنے لایا جائے گااس کے بعد ملکی سیاست سے جعلی بھٹوز کا خاتمہ ہو جائے گا۔