ّٖلوئر دیر:ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کی4 خواتین جاں بحق

100

شیرگڑھ (آن لائن )لوئردیرسے تالاش جانے والی ڈاٹسن شیرگڑھ کے نواحی گاؤں مدے بابا کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں ایک بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق اور 7افراد شدید زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال تخت بھائی منتقل کردیا گیا۔حادثے کا ؂
شکار ہونے والی گاڑی کے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،گاڑی سڑک کے کنارے بجلی کھمبے کے ساتھ ٹکراگئی ،بدقسمت ڈاٹسن میں سوار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔