جموں (صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر قومی ترانے کا مسئلہ اُٹھ کھڑا ہوا‘ اس بار اسلامی یونیورسٹی کے طلبہ نے بھارتی ترانہ پڑھنے سے انکار کر دیا‘بندے ماترم نہ پڑھنے پر انتہا پسند ہندو تنظیم کے غنڈوں نے فٹ بال میچ کافائنل رکوادیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی جموں یونیورسٹی میں انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کی طلبہ تنظیم کے غنڈوں نے کشمیری نوجوانوں کی جانب سے بھارت کا قومی ترانہ نہ پڑھنے پر فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہی رکوا دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 3 اپریل کو فٹ بال میچ سے پہلے پاکستان کا قومی ترانہ چلایا گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کا قومی ترانہ
پڑھنے اور سبز ہلالی پرچم والی شرٹ پہننے پر مقبوضہ کشمیر میں مقامی کرکٹ کلب کی پوری ٹیم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔