پاناما کا فیصلہ نواز شر یف کیخلاف آیا تو عوام تسلیم نہیں کریں گے ، رانا ثنا اللہ

123

اسلام آباد (آن لائن)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر پاناما کیس کا فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو عوام اسے تسلیم نہیں کریں گے، جنوبی پنجاب میں کوئی نوگوایریا نہیں،تمام مدارس کی
بھرپور نگرانی کی جا رہی ہے ،پنجاب سے پیپلز پارٹی کا جنازہ نکل چکا ہے جب کہ پی ٹی آئی کو منفی سیاست نے بہت پیچھے دھکیل دیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کو عدالت عظمیٰ پر مکمل اعتماد ہے اور پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے تمام ججز صاحبان قابل ایمانداراور باصلاحیت ہیں ،وہ جو بھی فیصلہ کریں(ن)لیگ اور وزیر اعظم نواز شریف اسے تسلیم کریں گے تاہم ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر پاناما کیس کا فیصلہ نواز شریف کیخلاف آیا تو عوام کی اکثریت اسے تسلیم نہیں کرے گی کیونکہ عوام نے انہیں تیسری دفعہ وزیر اعظم منتخب کیا ہے اور اگر کسی عوامی لیڈر کو غیر عوامی اور غیر جمہوری طریقے سے ہٹانے کی کوششیں کی گئی تو عوام اس پر ردعمل ظاہر کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔